کراچی،کورنگی میں گھر سے 3لاشیں برآمد

71

کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں واقع گھر سے 3لاشیں برآمد کی گئی ہیں جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاشیں دو خواتین اور ایک مرد کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے الیاس گوٹھ میں مکان سے دو خواتین اور مرد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ علی نے اہلیہ ثریا اور سوتیلی بیٹی عائشہ کو قتل کرکے خودکشی کی ہے۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ واقعہ میں 6 سال کی ردا بھی زخمی ہوئی، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔