قومی اسمبلی :انتفاع زچگی آرڈیننس1958میں ترمیم کا بل پیش

27

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں پاکستان انتفاع زچگی آرڈیننس 1958میں ترمیم کا بل پیش کردیا گیا،بل میں سرکاری خواتین ملازمین کی دوران زچگی چھٹی3ماہ سے بڑھا کرساڑھے 4ماہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے بل پر مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔جماعت اسلامی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے مغربی پاکستان انتفاع زچگی آرڈیننس 1958میں مزید ترمیم کرنے کا بل (مغربی پاکستان انتفاع زچگی ترمیمی ایکٹ 2017)پیش کیا۔ بل کے تحت سرکاری خواتین ملازمین کی دوران زچگی چھٹی12ہفتوں سے بڑھا کر18ہفتے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حصہ