موجودہ وقت میں کرکٹ کے معاملات اچھے انداز میں نہیں چل رہے‘محسن خان

26

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سابق ٹیسٹ اسٹار محسن حسن خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائززکاکوچ بننے سے معذرت کر چکاہوں، اس وقت ملکی کرکٹ میں معاملات اچھے انداز میں نہیں چلائے جا رہے ۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے محسن حسن خان نے کہا کہ میں اصول پرست انسان ہوں اور چاہے جو بھی نقصان ہو اگر کسی چیز سے مطمئن نہیں تو کبھی اس جانب نہیں جا ؤ ں گا، میں نے ایک بات طے کر لی تھی کہ کبھی داغدار ماضی کے حامل افراد کے ساتھ کام نہیں کروں گا، اسی وجہ سے پی سی بی کے موجودہ سیٹ اپ کی جانب سے بھی کئی آفرز پر معذرت کی، انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی 2 فرنچائزز نے بھی مجھے چیف کوچ بننے کی پیشکش کی تھی، مگر میں نے ان سے ایک ہی بات کہی کہ میں تیار ہوں مگر ٹیم میں کوئی داغدار کرکٹر یا آفیشل نہیں ہو گا۔

حصہ