پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 5.429 بلین روپے کے سودے

19

کراچی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.429 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.120 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.423 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 7503 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.992 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.217 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 711.301 ملین روپے، ڈی جے آئی اے کے سودوں کی مالیت 586.424 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 235.762 ملین روپے رہی۔
، چاندی کے سودوں کی مالیت 211.220 ملین روپے، ایسلین پی 500 کے سودوں کی مالیت 191.327 ملین روپے، این ایسڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 162.493 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 40.350 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 39.939 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 33.660 ملین روپے رہی۔ علاوہ ازیں ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں لال مرچ کی 33120 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5.961 ملین روپے رہی۔

حصہ