غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے،خادم حسین 

17

لاہور(اے پی پی )ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے چینی صنعتی اور تجارتی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ڈیر منگ کی جانب سے پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمپنی کی ملک میں2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری صنعتی ترقی کا باعث بنے گی، انہوں نے کہا کہ سی پیک اور گوادر بندرگاہ کے فعال ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے،خادم حسین نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑے وسیع امکانات موجود ہیں ، عالمی بینک کی جانب سے پی پی آئی کے حوالے سے جاری کردہ سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پاکستان بہترین 5ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ ،5بہترین ملکوں میں شامل ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جس سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔
،انہوں نے ملک کے اندر بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے روزگار کے لاکھوں مواقع بھی دستیاب ہوں گے اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

حصہ