فرانسیسی صدر کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات

48
ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کے صدر عمانویل میکروں سے ملاقات کر رہے ہیں
ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کے صدر عمانویل میکروں سے ملاقات کر رہے ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر فرانسیسی صدر عمانوئیل میکروں غیر اعلانیہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ فرانسیسی صدر خطے میں امن کی بحالی اور کشیدگی میں کمی کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ روانگی کے سے قبل فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایران، یمن کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر مذاکرات کریں گے۔ فرانسیسی صدر کا مشرق وسطیٰ کا یہ پہلا دورہ ہے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ جمعرات کو رات گئے ہونے والی ملاقات میں انہوں نے لبنان کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے حوالے سے اپنا موقف انتہائی سخت کر دیا ہے اور یہ کہ ان کے لیے فریقین سے ملنا انتہائی ضروری ہے تاکہ امن کے لیے ثالث کا کردار ادا کیا جا سکے۔ فرانسیسی صدر نے حوثی باغیوں کے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔

حصہ