آزاد کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 6افراد جاں بحق

90

آزاد کشمیر کے علاقے بجیرہ میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرنے سے 6افراد جاں بحق اور 22زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے  مطابق مسافر بس راولپنڈی سے کہوٹہ جا رہی تھی کہ ہجیرہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں خاتون اور بچی سمیت 6 افراد جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو کے اہلکاروں اور عام شہریوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو کھائی سے نکالنے کے کام کا آغاز کیا۔ پولیس نے فوری طور پر حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں بتائی۔

خیال رہے کہ 19 جنوری 2015 کو آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں مسافر وین برساتی نالے میں گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ