فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کرگئیں

208

چند ماہ قبل ہی والد کے انتقال کے صدمے سے دوچار ہونے والے قومی ٹیم کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ بھی انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کر گئیں، محمد عرفان ان دنوں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور قومی ٹیم کے ساتھ برسبین میں موجود ہیں، محمد عرفان کو آسٹریلیا میں ہی والدہ کے انتقال کی خبر دی گئی،محمد عرفان آسٹریلیا سے پہلی دستیاب فلائیٹ سے پاکستان واپس آئیں گے ۔

آسٹریلیا میں موجود قومی کے ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے محمد عرفان سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 ماہ قبل ہی محمد عرفان کے والد کا انتقال ہوا تھا جس پر انہوں نے اپنے والد کے ایصال ثواب کے لئے اپیل بھی کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ