عدلیہ کالعدم تنظیموں کے الیکشن لڑنے کا نوٹس لے، فردوس عاشق

113

سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دہشت گرد تنظیمیں دندناتی پھر رہی ہیں، الیکشن کمیشن اور عدلیہ کالعدم تنظیموں کے الیکشن میں حصہ لینے کا نوٹس لیں ، فوجی عدالتیں طویل المدت آپشن نہیں عدالتی نظام میں بہتری تک ملٹری کورٹس قائم رہنی چاہئیں ، ملاعمر اور اسامہ بن لادن کے لوگ وفاقی وزیر داخلہ کے ہاتھ پر بیعت کر رہے ہیں، کیا وزیرداخلہ ان لوگوں کے اگلے امیرالمومنین ہوں گے؟

ہفتے کے روز ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملاعمر اور اسامہ بن لادن کے لوگ وفاقی وزیر داخلہ کے ہاتھ پر بیعت کر رہے ہیں، کیا وزیرداخلہ ان لوگوں کے اگلے امیرالمومنین ہوں گے؟اگر ان دہشت گردوں کو معافی دینی ہے تو وزیر داخلہ اعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گرد تنظیمیں دندناتی پھر رہی ہیں، الیکشن کمیشن اور عدلیہ کالعدم تنظیموں کے الیکشن میں حصہ لینے کا نوٹس لیں۔ عدلیہ کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، فوجی عدالتیں طویل المدت آپشن نہیں ہوتیں، جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی اس وقت تک ملٹری کورٹس قائم رہنی چاہئیں، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہونی چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ