چین نے پاکستان سے آنے والی اشیا پر محصولات میں کمی کردی

63

چین نے پاکستان، کوریا، آسٹریلیا، اور نیوزی لینڈ سے آنے والی اشیا پر محصولات میں کمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ اور مکاو سے درآمد کی جانے والی اشیاء ڈیوٹی فری ہونگی۔

چین سے بیرون ممالک بھیجی جانے والی نائٹروجن اور فاسفیٹ فرٹیلائزر پر ٹیکس کی شرح کم کی جائے گی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت مالیات، درآمدات اور برآمدات نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2017 سے بیرون ممالک سے آنے والی کچھ اشیاء پر ٹٰکس کی شرح میں کمی کی جائے گی جن میں جہازوں کے پرزہ جات بھی شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ چین سے بیرون ممالک بھیجی جانے والی کچھ اشیائپر بھی ٹیکس کی شرح کم کی جائے گی جن میں نائٹروجن اور فاسفیٹ فرٹیلائزر شامل ہیں۔

تجارتی معاہدے کے تحت ہانگ کانگ اور مکاؤ سے درآمد کی جانے والی اشیاء یکم جنوری سے ڈیوٹی فری ہونگی جبکہ کچھ ممالک جن میں پاکستان ،کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے آنے والی اشیاء پر محصولات میں کمی کی گئی ہے ۔ 2017ء میں جن اشیاء پر ٹیکس لگایا گیا ہے انک تعداد8547 ہو جائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ