کراچی، کرسمس اور نیو ایئر نائٹ پرسمندر میں نہانے پر پابندی عائد

79

حکومت سندھ نے کرسمس اور نیوایئر نائٹ پر سیکورٹی خدشات کے باعث شہر کے اہم تفریحی مقام سی ویو کے ساحل پر شہریوں کے نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کمشنر کراچی کی درخواست پر کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 24 سے 25 دسمبراور31 دسمبر سے یکم جنوری کی صبح تک ہوگا جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ