روسی صدر2 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے

122

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن جاپان کے دو روزہ دورہ پرجاپان کے دسارلحکومت ٹوکیو پہنچ گئے ۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق 2014 ءمیں کریمیا کے روس میں انضمام کے بعد روسی صدر پہلی مرتبہ ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ جی سیون کے کسی رکن ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران روسی صدر جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کے آبائی علاقے ناگاٹو میں منعقد ہونے والی سمٹ میں شرکت کی ۔

کل جمعہ کو ٹوکیو میں بھی دونوں رہنما ایک مرتبہ پھر ملاقات کریں گے۔ پیوٹن کے اِس دورے کے دوران جاپانی وزیراعظم دوسری عالمی جنگ کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان مقبوضہ کورل جزائر کی روس سے واپسی کے معاملے پر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کورل جزائر پر جاپان اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ