چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے استعفیٰ دے دیا

98

چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سہگل نے اپنا استعفیٰ پی آئی اے بورڈ کو بھیجا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعظم سہگل نے سیکریٹری پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو مستعفی ہونے کے بارے میں زبانی آگاہ کیا ہے۔

قوی ائیر لائن کے چیئرمین اعظم سہگل جنہیں کچھ عرصہ قبل پی آئی اے کی بہتری کے لیے ٹاسک دیا گیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق اعظم سہگل کے استعفے کی وجہ گذشتہ چند روز سے جاری پی آئی اے کے معاملات ہیں۔

واضح رہے کہ چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ کو پیش آنے والے حادثے کے بعد چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل پر اس حوالے سے بے حد دباؤ تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ