سانحہ بلدیہ فیکٹری کا اہم ملزم تھائی لینڈ میں گرفتار

119

سانحہ بلدیہ فیکٹری  کراچی میں ملوث اہم ملزم رحمان عرف بھولا  کو تھائی لینڈ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنکاک پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی  کرتے ہوئے رائل گارڈن ہوٹل پر چھاپہ مار کر بلدیہ فیکٹری کیس میں ملوث مفرور ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو  گرفتار کرلیا ہے۔ملزم کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور قوی امکان ہے کہ اگلے 48گھنٹوں تک ملزم کو پاکستان منتل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ستمبر2012 کوکراچی کے علاقے سائٹ میں بلدیہ حب ریور روڈ پر واقع علی انٹرپرائیزئز نامی کمپنی کو بھتہ نہ دینے کی پاداش میں آگ لگا دی تھی اور اس افسوسناک واقعے میں 260 افراد زندہ جل گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ