کراچی کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابسطہ ہے،حافظ نعیم الرحمان

176

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ نہ تو صوبہ سندھ اور نہ کراچی میں سیاسی خلاءموجود ہے ۔ جماعت اسلامی منظم سیاسی طاقت کے طور پر موجود ہے جس طرح اس شہر کا ماضی جماعت اسلامی تھا مستقبل بھی جماعت اسلامی سے وابسطہ ہوگا ۔بہت سے مائل کی طرح کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس کا کوئی والی وارث نہیں ہے ۔ یہاں کا مینڈیٹ لینے والوں نے یہی کے عوام کے سینوں پر مونگ دلی ہے۔

24-hafiz-naeem

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سندھ ورکرز کنونشن کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 68 فیصد ریونیو دینے والا کراچی ڈھائی کروڑ عوام کا شہر ہے جو مہاجروں ، پختونوں ، بلوچوں ، سندھیوں ، پنجابیوں ، کشمیریوں ، ہزارے وال اور دیگر کا خوبصورت گلدستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے اور اس منی پاکستان کو وفاق نے بھی لوٹا اور صوبے نے بھی اور بد قسمتی سے اس شہر کی حقوق کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں نے اسے سب سے زیادہ لوٹا ہے۔

26-hafiz-naeem

انہوں نے کہا کہ اتحاد ویکجہتی کا سب سے بڑا مظہر اسلام ہے اور کراچی کے نام پر سیاست کرنے والے آج کئی گروپوں میں تقسیم ہوچکے ہیں اور بند گلی کی سیاست نے کراچی اور کراچی کے عوام کو کچھ نہیں دیا ۔کراچی کو اس کی سابقہ حیثیت اور نظریاتی تشخص کی طرف واپس لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی 30سالہ سیاست نے چالیس ہزار نوجوانوں کی لاشیں دیں ۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نعمت اللہ خان کو اختیارات آج کے میئر سے کم دیے گئے تھے لیکن ایمانداری اور دیانت داری اور بہترین ٹیم ور ک کے ساتھ جب آگے بڑھے تو اس کے بہترین نتائج نکلے جو سب کے سامنے ہیں ۔نئی بلدیاتی قیادت کو اختیارات کا رونا رونے کے بجائے اپنے حصے کا کام شروع کرنا چاہیئے، جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے اپنا کام کررہے ہیں۔

27-hafiz-naeem

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک کو بار بار بیچا جارہا ہے اور عوام سے اربوں روپے لوٹ لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو گلے لگانے پر تیار ہیں جن نوجوانوں کو دھوکے اور فریب سے منفی سرگرمیوں میں لگایا اب ان کی آنکھیں کھل گئی ہے ، کراچی کے نوجوان ہمارے ساتھ آئیں آج کا یہ کنونشن لانچنگ پیڈ ہے اور شہر میں بڑی تبدیلی کا نقظئہ آغاز ثابت ہوگا ۔

23

خطاب سے قبل امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے سندھ ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے کی جانے کوششوں پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو شیلڈ اور اجرک پیش کی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ