ایران میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم، 8 ہلاک، متعدد زخمی

43

ایران میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز ایران کے صوبے سیمان میں دو مسافر ٹرینوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے باعث آٹھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ شاہ رود شہر میں واقع ہفت خان ریلوے اسٹیشن پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین اسٹیشن پر کھڑی دوسری ٹرین سے آکر ٹکرا گئی۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں سے نعشیں اور زخمی افراد کو اسپتال منقل کردیا گیا ہے۔

ایران کے مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تہران حکام نے اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ