آصف زرداری ڈاکٹرز کی اجازت سے ملک واپس آئیں گے،یوسف رضا گیلانی

112

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی بھی یہی خواہش تھی کہ بلال بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین بنیں سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ، وہ جلد وطن واپس آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن ایک ماہر  وکیل ہیں ان کی مرضی ہے کہ پانامہ لیکس سے متعلق کیس کا معاملہ لیں یا نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر بات نہیں کر سکتے۔تاہم پانامہ لیکس کے فیصلے میں وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ قطر شہزادے کو عدالت بلانا یا نہ بلانا بھی عدالت کا کام ہے۔ افتخار چوہدری کی عدالت نے مجھے بلایا تھا تو میں ان کی محبت میں پیش ہوا۔ میں اب بھی ماتحت عدالتوں میں پیش ہوتا رہا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی نے فیصلہ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمیں ہوں گے تو پارٹی کے فیصلے کو مانا جاتا ہے اور یہی خواہش شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری ڈاکٹر ز کی اجازت سے ملک واپس آئیں گے، ان کی طبیعت درست نہیں ہے انہوںنے کہا کہ خواہش ہے کہ ملک کے ادارے مستحکم ہوں پارلیمنٹ مضبوط ہوگی تو ادارے اپنا احسن طریقے سے کام کرسکیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ