کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 19 فیصد کمی

1989

گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ء میں ماہ ستمبر کے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں 19 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔

 ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ستمبر 2015ء کے دوران کھیلوں کی برآمدات کا حجم 2.604 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جاری مالی سال میں ستمبر 2016ء کے دوران کھیلوں کی ملکی برآمدات کا حجم 2.108 ارب روپے تک کم ہوگیا اس طرح ستمبر 2015ء کے مقابلہ میں ستمبر 2016ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمد میں 19.05 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Print Friendly
حصہ