انگل?ن? ?? ن?وز? ل?ن? ??خلاف تار?خ? فتح

91

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرلی۔انگلش ٹیم نے مہمان ٹیم کو 210رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 408رنز بنائے جس میں بٹلر اور روٹ کی سنچریاں شامل تھیں۔ یہ انگلش ٹیم کا ون ڈے میں سب سے بڑا اسکور ہے۔

پہاڑ جیسے ہدف کے بوجھ تلے کیوی ٹیم کچلی گئی اور پوری ٹیم صرف 198رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 210کی ریکارڈ فتح حاصل کی ۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے 1975 کے ورلڈ کپ میچ میں بھارت کو 202 رنز سے ہرایا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ