مقبوض? فلسط?ن? علاقو? م?? ص??ون? بست?و? ?? تعم?رغ?ر قانون? ??،فرانس?س? وز?ر خارج?

100

فرانسیسی وزیر خارجہ لارنٹ فابیوس نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے صیہونی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فابیوس نے مقبوضہ علاقوں سے نکلنے سے متعلق فرانس کی مواصلاتی کمپنی “فرانس ٹیلی کوم” کے فیصلے کے بعد ایک بیان میں فرانسیسی کمپنی اپنی تجارتی پالیسیاں اختیار کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے صیہونی بستیوں کی تعمیر پر مبنی صیہونی حکومت کے اقدام کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ صیہونی بستیوں کے بارے میں فرانس اور یورپی یونین کا موقف پوری طرح سے واضح اور اپنی جگہ پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر پر مبنی صیہونی حکومت کا اقدام مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔واضح رہے کہ فرانس نے جون 2014میں فرانسیسی سرمایہ کاروں کو ایسے علاقوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں متنبہ کیا تھا جہاں صیہونی حکومت صیہونی بستیاں بنا رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ