وفاق? ح?ومت ?? جانب س? ب? جا ???س لگائ? گئ? ???، عمران خان

102

عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بے جا ٹیکس لگائے ہیں جبکہ بجٹ میں غریب آدمی کے بجائے امیر آدمی کو مراعات دی گئی ہیں۔

 عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی جس میں انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں ایس آر او کے ذریعے مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ غریب آدمی کے بجائے امیر آدمی سے ٹیکس لینا چاہیے تھا جبکہ بجٹ میں امیر افراد کو ہی مراعات دی گئی ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے 3سال میں 430 ارب روپے کی پراپرٹی دبئی میں خریدی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلز ٹیکس 17فیصد سے کم کر کے ساڑھے 12 فیصد پر لایا جائے اور گیس پر لگائے گئے ٹیکس کو فوری واپس لیا جائے ۔

 پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تحریک انصاف کی جانب سے شیڈوبجٹ پیش کیا جس میں انھوں نے کہا کہ سیلزٹیکس ساڑھے12فیصدکیاجائےتوڈیزل کی قیمت18روپےفی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت6روپےفی لیٹرکم ہوجائیگی اور ایف بی آر میں اصلاحات لائی جائیں گی سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بڑی جائیداد والےانکم ٹیکس نہیں دےسکتےتوانہیں جائیداد پر ٹیکس دیناپڑےگا انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف8 فیصد لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ  32  فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہی نہیں ہیں۔

عمران خان نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی (ن) لیگ نے بجٹ پیش کیا غریب کی غربت اور بڑھی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے پیش کردہ بجٹ سے ہمیشہ امیروں کو ہی فائدہ پہنچا ہے۔ اور 2015-16ء کے بجٹ میں بھی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں غریب عوام کو کوئی سہولت نہیں دی گئی اور بجٹ 2015-16ء سے فائدہ صرف امیروں ہی کو ہوا ہے۔

 خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر بد نظمی ہوئی کیوں کہ 41 ہزار نشستوں پر الیکشن کرانا خیبر پختون حکومت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے لئے بھی آسان نہیں تھا تاہم تحریک انصاف اس امر پر راضی ہے کہ اگر اپوزیشن تحریری طور پر دوبارہ الیکشن کرانے کا کہتی ہے تو ہم الیکشن کمیشن کے ذریعے دوبارہ الیکشن کرانے کو راضی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود فیصلہ کر لے کہ کہاں کہاں دوبارہ الیکشن کروانا کی ضرورت ہے۔

 انکا مزید کہنا تھا کہ  خیبرپختون خواہ کے بلدیا تی انتخابات کے تجربےسےسیکھتےہوئے الیکشن کمیشن نے پنجاب میں مرحلہ وارالیکشن کرانےکافیصلہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ