?راچ? ،اسپ?شل برانچ ?? ?ارروائ? ، 5ب?ارت? ش?ر? گرفتار

71

کراچی: اسپیشل برانچ پولیس نے کراچی میں ایئر پورٹ کے قریب سے پانچ بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار شہری زائدالمیعاد پاسپورٹ پر پاکستان میں موجود تھے۔

زرائع کے مطابق اسپیشل برانچ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایئرپورٹ کے قریبااطراف کارروائی کرتے ہوئے مقررہ مدت سے زائد قیام پر 5 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں دو خواتین اور تین مرد شامل ہیں ۔

گرفتار افراد میں خاتون شہناز ، شاہانہ اور مردوں میں محمو د ، سلیم میاں اور ہمایوں کے پاس زائدالمیعاد پاسپورٹ بھی برآمد کئے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ