نادرا ?? سابق چ?ئرم?ن ?و جو??شل ?م?شن ?? سامن? بلا?ا جائ?، ج?انگ?رتر?ن

82

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیرترین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انگوٹھوں کے نشان سے متعلق تحفظات پر ابھی تک جواب نہیں دیا، معاملے پرسابق چیئرمین نادرا طارق ملک کو جوڈیشل کمیشن میں بلایا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں انتخابی دھاندلی سے متعلق ہمارا موقف درست ثابت ہورہا ہے اور انگوٹھوں کے نشان سے متعلق سازشیں بے نقاب ہورہی ہیں۔

ا الیکشن کمیشن کے کردار پر ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے تحفظات پرابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔جس کے باعث ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔

جہانگیرترین نے مزید کہا کہ سابق چیئرمن نادرا طارق ملک کو جوڈیشل کمیشن کے سامنے بلایا جائے تاکہ مقناطیسی سیاہی کے بارے میں ان کا مؤقف واضح ہوسکے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ