سانح? صفور? ، جا? بحق افراد ?? پوس? مار?م رپور? جار?

55

سانحہ صفورہ چورنگی میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق تمام افراد کو قریب سے گولیاں ماری گئیں ۔

کراچی میں سانحہ صفورہ چورنگی میں جاں بحق ہونے والے 43 افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رپورٹ کی تیاری میں 5 ڈاکٹرز نے حصہ لیا ۔

رپورٹ کے مطابق جن افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی ہے ان میں 26 مرد اور 17 خواتین شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 2 مردوں اور ایک خاتون کے گرد قریب تیز دھارے کے نشانات بھی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 18 افراد کے سروں میں ایک ایک گولی ماری گئی ۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر افراد کو قریب سے گولیاں ماری گئیں اور اس بات کا خیال رکھا کہ گولی سے بچنے کا چانس کم سے کم ہو ۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والے افراد کی عمریں 20 سے 70 سال کے درمیان تھیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ