وزارت داخل? م?? ا?م اجلاس ، ر??زون ?? س??ور?? ?ائ? الر?

71

تحریک انصاف کےکل کے دھرنے کے پیش نظر وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہو ا، اجلاس میں طے کیا گیا کہ امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

کے پی کے کی حکومت کی طرف سے کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے دینے کے اعلان کے بعد وزارت داخلہ میں اسلام آباد کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوااسمبلی کے ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آنے سے نہیں روکا جائے گا مگر کسی غیر متعلقہ شخص کو ریڈزون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ریڈزون میں ایف سی اضافی نفری بھی تعینات کردی ہے ، ایف سی کو پولیس کی مدد حاصل ہو گی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ