جارج گ?لوو? ?? ب?ان ?? خلاف ا?م ??وا?م ?ا پر?س ?لب پر مظا?ر?

104

ایم کیو ایم کے تحت جارج گیلووے کے بیان کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت برطانوی پارلیمنٹیرین جارج گیلووے کے بیان کے خلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سمیت بڑے تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔ جارج گیلووے نے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کی گرفتاری کے حوالے سے دو دن بیان دیا تھا ۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کا کہنا تھا ہم جارج گیلووے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آج کے مظاہرے کا نوٹس لے ۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا اہل برطانیہ جارج گیلووے کے بیان کا نوٹس لے ۔ رہنما ایم کیو ایم قمر منصور کا کہنا تھا جارج گیلووے کے کردار سے ہر کوئی واقف ہے کہ اس کا کردار کیا ہے ۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا ہم جارج گیلووے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کچھ جارج گیلووے یہاں ہیں اور کچھ برطانیہ میں ہیں۔ حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا ہمارے بزرگوں کو سرعام پھانسیاں دی گئیں پھر بھی ہم پر الزامات لگائے جاتے ہیں ۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا جارج گیلووے کا بیان انتہائی مذمت کے قابل ہے ۔ ان کا کہنا تھا ایک جارج گیلووے پاکستان میں اور ایک جارج گیلووے لندن میں ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ