سعود? عرب ?? جانب س? حوث? باغ?و? ?? ???انو? پر بمبار?

82

ریاض: سعودی فوج نے ملک کے جنوبی علاقے نجران میں یمنی سرحد کے قریب واقع حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ عرب ٹی وی مطابق یہ کارروائی باغیوں کی جانب سے نجران پر راکٹ حملے کئے جانے کے بعد عمل میں آئی ہے ۔ راکٹ حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بریگیڈئر جنرل عسیری کا کہنا تھا ہم نے مملکت کی سرحد پر سیکیورٹی اور امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر واقع نجران میں واقع تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیز سعودی فضائی کمپنی نے بھی نجران آنے اور جانے والی تمام پروازیں غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی ہے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ