پ?پلزپار?? ?و نقصان ن??? پ?نچانا چا?ت? ، ف?م?د? مرزا

82

سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے ذوالفقار مرزا پر بنائے گئے سارے مقدمے جھوٹے واپس لیئے جائیں ۔ پیپلزپارٹی میرا گھر ہے اس لئے نقصان پہنچانا نہیں چاہتی ۔

بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا ذوالفقار مرزا کے خلاف کاٹی گئیں ساری ایف آئی آر واپس لی جائیں کیونکہ وہ ساری کی ساری جھوٹی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا ایف آئی آرز بچے دی رہی ہیں پہلے دو تھیں اب چار ہو گئی ہیں ۔ اپنی پارٹی سے اپیل کرتی ہوں ایسی کارروائی کا نوٹس لیا جائے ۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا میں بے نظیر بھٹو کی مشکل کی ساتھی ہوں ۔ میں نے بے نظیر بھٹو کا جذبہ دیکھا ہے میں بھی انہی کی تربیت یافتہ ہوں ۔ فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا ایک کورٹ سے دوسری کورٹ میں جانے کی ہمت رکھتی ہوں ۔ جب تک پولیس کھڑی ہے ہم عدالت نہیں جا سکتے ۔ ان کا کہنا تھا مرزا ہاؤس کے ہر راستے پر تین تین گاڑیاں کھڑیں تھیں ۔ پولیس کا فارم ہاؤس سے ہٹا کر قریبی گاؤں میں بٹھا دیا گیا ہے ۔ پولیس کی موجودگی عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے ۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا مجھے بتایا جائے کہ ایف آئی آرز کس کے کہنے پر بنائی جا رہی ہیں ۔ ایسا نہ کریں کہ ہم اور مخالفین عوام کی عدالت میں آ جائیں ۔ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے ۔ ان کا کہنا تھا مجھے اس نہج پر نہ لے کر جائیں ذوالفقارمرزا پہنچ چکے ہیں ۔ پیپلزپارٹی میرا گھر ہے نقصان نہیں پہنچانا چاہتی ۔ فہمیدہ مرزا کا مزید کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ ، سینئر ارکان ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور وزیراعظم سارے معاملے کا نوٹس لیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ