خوات?ن ?و رون? ?? لئ? ب?? ?الر ادا ?رن? پ??? گ?

86

جاپان: جاپان یوں تو نت نئی ایجاد کو متعارف کرانے کا خاصہ رکھتا ہے مگر اس بار جاپان نے ایک ایسا انوکھا کارنامہ سر انجام دیا ہے جس کو پڑھ کر خواتین رونا بند کر دے گی ، کیونکہ جاپان کے ایک ہوٹل میں خواتین کے لئے ایسے مخصوص کمرے بنائے گئے ہیں جہاں وہ دل کھول کر “رو” سکیں

ٹوکیو کے مٹسوئی گارڈن میں یوٹسویاہو نامی ہوٹل انتظامیہ کے مطابق کمروں میں رونے والی فلمیں ، معیاری ٹشو اورآنکھوں کے ماسک بھی رکھے گئے ہیں۔ تاکہ وہ نہایت سکون سے اپنے آنسو پونچھ سکیں اور اگلی صبح آنکھوں کی سوجن کم کرنے کے لئے بھاپ سے بنا ماسک استعمال کر سکیں

انتظامیہ کے مطابق خواتین کو ذہنی تناؤ سے دور رکھنے کے لئے یہ کمرے بنائے گئے ہیں۔ تاکہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر بہتر زندگی گزراریں ۔ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق کمرے کا یومیہ کرایہ 83 ڈالر رکھا گیا ہے ۔ جو کہ 000،10 جاپانی ین کے برابر بتایا جا تا ہے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ