اجنب? شخص س?ن?? م?? داخل، چ?ف س??ور?? آف?سر معطل

62

سینیٹ کی فول پروف سیکورٹی کا پول کھل گیا ۔ اجنبی شخص خود کو سینیٹر کہہ کر سینیٹ کے فلور پر پہنچ گیا ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے چیف سیکورٹی آفیسر کو معطل کر دیا ۔

اسلام آباد میں ایک شخص خود کو سینیٹر کہہ کر سینیٹ فلور پر پہنچ گیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے سیکورٹی اہلکاروں کی نااہلی پر چیف سیکورٹی آفیسر کو معطل کردیا ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے اجبنی شخص کو حراست میں لے کر پوچھ کچھ کی تو اجنبی شخص نے کہا کہ وہ سینیٹر ہے بعد ازاں کہنے لگا کہ سینیٹر کا بھائی ہے ۔ جب اس مزید سختی سے پوچھا گیا کہ وہ کون ہے اور کہاں سے آیا تو کہنے لگا کہ وہ ایک سرکاری ملازم کا بھائی ہے ۔ تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے پوچھ کچھ کے لئے اپنی تحویل میں لیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ