کورونا ، جاں بحق پولیس اہلکاروں کے ورثا کوفی کس ایک لاکھ روپے کاچیک

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ تقریب میں آئی جی سندھ نے دوران فرائض کووڈ19 وائرس سے جاں بحق ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کے ورثا میں ایک ایک لاکھ روپے کی رقم پرمشتمل چیک اور تحائف تقسیم کیے ۔ایک ایک لاکھ روپے کے یہ چیکس ایک نجی ادارے کی جانب سے سندھ پولیس کے 14 شہدا کے ورثا کے لیے عطیہ کیے گئے جبکہ تحائف آئی جی سندھ کی جانب سے تقسیم کیے گئے۔ آئی جی سندھ نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پولیس افسران و جوانوں کے ورثا خود کو ہر گز تنہا نہ سمجھیں، محکمہ پولیس ان کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ شہدا کے ورثا کے لیے محکمہ پولیس میں ملازمت کے ہر ممکن اقدامات کو بھی جلد یقینی بنائے گا۔