فردوس کی تنقید الٹا چورکوتوال کوڈانٹے کے مترادف ہے، خرم شیرزمان

99

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رہنماتحریک انصاف خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا بیوروکریسی کاکام ہے، اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کے ساتھ فردوس عاشق کے سخت لہجے پر ن لیگ کی تنقید حیران کن ہے، ن لیگ کی تنقید ایسے ہے جیسے الٹا چور کتوال کو ڈانٹے۔انہوں نے کہا کہ قوم نہال ہاشمی، جاوید لطیف اور رانا ثنااللہ کا سرکاری افسران کے ساتھ دھمکی آمیز رویہ نہیں بھولے۔