مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بیٹا ورژن متعارف کروادیا ہے اور ساتھ ہی واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ کے نئے ورژن 2.21.9.3. کی اپ ڈیٹ گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے جمع کروادی گئی ہے۔
تاہم واٹس ایپ صارفین کو اس اپ ڈیٹ سے متعلق نئی معلومات کو جان کر خوشی ہوگی کیوں کہ اس ا پ ڈیٹ کے ذریعے جلد ہی واٹس ایپ سیلف ڈسٹرکٹیو میسج فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔
اس فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین کے پاس یہ آپشن موجود ہوگا کہ وہ ’Self Destructive Message‘ کے اس فیچر کو اِن ایبل کرکے کسی کو بھی تصاویر، ویڈیوز یا جِف بھیجیں گے تو وہ بھیجے جانے والے شخص کے دیکھنے کے بعد ’چیٹ ونڈو‘ سے فوراً خود ہی غائب ہوجائے گی۔
واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اس فیچرپر کام کررہا ہے اور جلد اس فیچر کو متعارف کرادیا جائے گا۔