چار دن سے پھلیلی سب ڈویژن ٹنڈو طیب کا ٹرانسفارمر غائب، علاقہ مکین پریشان

228

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شدید گرمی میں ٹنڈو طیب کے علاقے میں چار روز سے بجلی کا تعطل، علاقہ مکینوں کا احتجاج، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پچھلے چار دن سے پھلیلی سب ڈویژن ٹنڈو طیب (بسمہ اللہ مسجد) والا ٹرانسفارمر غائب ہے ٹرانسفارمر نہ ہونے کے سبب شدید گرمی میں بچے بڑے بوڑھے خواتین شدید اذیت کا شکار ہیں بجلی نہ ہونے سے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے سحر و افطار بھی اندھیرے کی نظر ہو رہے ہیں ایک طرف حکومت کورونا وبا کی وجہ سے لوگوں کو گھروں سے نکلنے کو منع کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف حیسکو کی نااہلی علاقہ مکینوں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے حیسکو کے حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسفارمر کا مسئلہ جلد از جلد حل کرکے بجلی بحال کی جائے اور ہمیں سکون کا سانس لینے دیا جائے۔