پیپلز پارٹی نے کراچی ، حیدرآباد کیلیے نامزد میئرز کے ناموں کا اعلان کردیا

7874

کراچی: پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی اور حیدر آباد کے لیے اپنے نامزد میئرز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کے لیے نامزد میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور حیدر آباد کے لیے کاشف شورو کے ناموں کا اعلان کیا۔

دریں اثنا پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں بھی ان ناموں کا اعلان کرتے ہوئے مبارک دی اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے کراچی اور حیدرآباد کے آخری نہیں بلکہ پہلے میئر ہوں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نامزد چیئرمین و ڈپٹی چیئرمینز عوام کے اعتماد پر پورا اتریں اور اگلے مرحلے میں کامیاب ہوکر عوام کی فلاح کے لیے کام کریں۔