دو کروڑ روپے کا غبن‘ ریلوے ملازم کی برطرفی کیخلاف درخواست مسترد

191

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے 2 کروڑ روپے مالیت کے ریلوے ٹکٹ خورد برد کرنے پر نوکری سے فارغ کیے جانے کے خلاف خان بہادر کی اپیل مستر د کردی۔ جمعے کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سر براہی میں لارجر بینچ نے خان بہادر کی اپیل کی سماعت کی درخواست گزار نے عدالت کو بتا یا کہ ٹکٹ خورد برد کرنے کا الزام جھوٹا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ انکوائری افسر نے آپ کو ذمے دار قرار دیا ہے اور آپ کے خلاف انکوائری میں الزام ثابت ہوا ہے بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی اپیل مسترد کردی۔