مختلف جماعتوں کے کارکنان فنکشنل لیگ میں آرہے ہیں،سردارعبدالرحیم

302

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنان فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، وفاقی سطح پر ہمارا ضرور اتحاد ہے لیکن مہنگائی، بجلی،گیس کی لوڈ شیڈنگ جیسے بنیادی مسائل پرعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم ،پی ایس پی سمیت سماجی تنظیموں کے بڑے تعداد میں کارکنان پیر پگاڑا کے فلسفے سے متاثر ہوکر فنکشنل لیگ کا حصہ بن گئے ہیں،حکومت میں رہتے ہوئی بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کے عوامی مسائل حل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے اس کے کارکنان بد دل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کی مختلف زبان بولنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر لارہے ہیں، پیر پگاڑا کا فلسفہ ہے، متحد سندھ مضبوط پاکستان ،فنکشنل لیگ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام کو خوشخبری دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تھرپارکر میں معصوم بچے بھوک و افلاس سے مر رہے ہیں ، سندھ بھر میں بچوں اور بزرگوں کوکتے کاٹ رہے ہیں اورسندھ حکومت سو رہی ہے ۔