نثار مورائی کی سزا کے خلاف اپیل دائر

105

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔ عدالت نے اپیل نیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ نے نثار مورائی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی۔ نثار مورائی کی اپیل میں کہا گیا کہ احتساب عدالت نے اہم شواہد کو نظر انداز کرکے ملزم کو سزا سنائی،نثار مورائی کی سزا کالعدم قرار دی جائے،جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں سنایا جاتا، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔نثار مورائی کو غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میںمجموعی طور پر 11 سال سزا سنائی تھی۔