گلشن حدید،لڑکی کے اغوا اور گینگ ریپ کے شواہد نہ مل سکے

221

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن حدید میںہیڈ ماسٹر کی بیٹی سے زیادتی کے کیس کی تفتیش میں پولیس کو اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے ، لڑکی اپنے دوست عمیر کے ساتھ گئی تھی جس نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، لڑکی کے اغوا اور گینگ ریپ کے حوالے سے اب تک کوئی ٹھوس شواہد نہیں مل سکے۔ 11 فروری کو اسٹیل ٹاؤن کے رہائشی سلمان راجپر نے مقدمہ درج کرایا تھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو اغوا کرکے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔