اساتذہ کا ٹرانسفر وہاں کیا جائے جہاں کمی ہو،سعید غنی

228

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتی کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائزڈ کرنا محکمہ تعلیم سندھ کا ایک انقلابی قدم ہے۔ کوشش کی جائے کہ جہاں ضرورت سے زیادہ اساتذہ ہیں انہیں محکمے کی طرف سے وہاں ٹرانسفر کیا جائے جہاں اساتذہ کی کمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، ڈی جی ایم اینڈ ای شاہ میر بھٹو و دیگر افسران شریک تھے۔