موٹروے پر مسافرکوچ کے ڈرائیورکودل کادورہ پڑگیا

61

کراچی( اسٹاف رپورٹر)موٹروے پر مسافرکوچ کے ڈرائیورکودل کادورہ پڑگیا،ترجمان موٹروے پولیس ساؤتھ زون کے مطابق رات گئے ڈی ایچ اے سٹی ایم نائن پر حیدرآباد سے کراچی آنے والی کوچ ڈرائیورپریل بھٹوکو اچانک دل کا دورہ پڑا ، مسافروں نے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دی،پولیس نے ڈرائیورکوبقائی اسپتال پہنچاکر بروقت طبی امداددلوائی۔