طارق روڈ پر مڈنائٹ آپریشن مختلف کارروائیوں میں 11 گرفتار

249

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر ) فیروزآباد پولیس کا طارق روڈ پر سرچ آپریشن ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق آپریشن کے دوران علاقہ کے داخلی خارجی راستہ بند کردے گئے، سرچ آپریشن میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل تھیں۔ ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے سے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا آپریشن جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر کیا گیا قائد آباد پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا اس حوالے سے ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ قائد آباد کے علاقے داؤد چورنگی ریلوے لائن کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت کی شناخت اکبر علی کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے اسلحہ ، چھینا گیا موبائل فون ، نقدی ، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ادھر پریڈی کے علاقے میں چار ملزمان شہری ارشد سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے پولیس نے پہنچ کر مقابلے کے بعد ایک ملزم ساجد محمود کو گرفتار کرلیا جبکہ لوٹی ہوئی رقم لے لر تین ملزم اسلم ،ندیم اور مقصود فرار ہوگئے، سرجانی ٹاؤن پولیس نے خواتین کو ٹارگٹ کرکے لوٹ مار کرنے والے ملزم حمید بروہی کو گرفتار کرلیا ،ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزم نے چند روز قبل سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے ایک خاتون کو نقدی، موبائل فون،زیورات سے محروم کرنے کے بعد خاتون کے کان سے بالیاں کھینچ کر زخمی کر دیا تھا لٹنے والی خاتون نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے، سہراب گوٹھ پولیس نے منشیات فروش محمد ندیم کو، پیرآباد پولیس نے مسلم آباد سے ملزم مقیم حسین ولد منور حسین اور پی آئی بی کالونی پولیس نے نفیس آباد اولیاء مسجد کے قریب سے منشیات فروش فہیم ولد عبدالحمید کو گرفتار کرلیا ۔ادھرپاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوںمیںملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ، ترجمان پاکستان رینجرز ( سندھ ) نے خفیہ اطلاع پراور نگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد سے ملزم اسامہ خان ولد گل عمر خان کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے 29مئی کو رات 10بجکر 50منٹ پر اپنے ساتھی شاکر کے ساتھ مل کر بجلی نگر اور نگی ٹاؤن سیکڑ 4.ڈی کراچی منرل واٹر کی دوکان پر ڈکیتی کی اور مبلغ 25ہزار روپے نقد رقم چھین کر فرار ہوگیا اس واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج شوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی جس میںملزمان کو با آسانی پہچانا جا سکتا ہے ، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 12مختلف وارداتوںمیں 19لاکھ 50ہزار روپے سے زائد رقم اور متعدد موبائل فون چھینے میںملوث ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوںکی تلا ش جاری ہے۔