سندھ بھر میں پھر 3دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند

138

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میںگیس بحران کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)نے پیر کے روز صبح 8 بجے سے 3 دن کے لیے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ بھر میں جمعرات کے روز صبح 8بجے سے سی این جی فراہم کی جائے گی جبکہ ایل این جی اور دیگر مقامی گیس اسٹیشنز بھی بند رہیں گے۔دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باعث شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ٹرانسپورٹرز پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش سے ہمارا کاروبار متاثر ہوا، سلنڈربھرا ہو تو ایک دن میں 6چکر لگاتے ہیں جبکہ گیس کی بندش کے باعث اب صرف 3چکر لگاپاتے ہیں۔ رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ رکشے کا کرایہ ادا کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔شہر کراچی میں صرف رکشا چلا کر روزی کمانے والوں کی تعداد 50 ہزار سے زاید ہے جو دوہری پریشانی کا شکار ہیں۔