حیدر آباد میں بجلی چوروں کے خلاف رینڈ آپریشن کا آغاز

246

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سب ڈویژن گاڑی کھاتہ کے اطراف کنڈا مافیا کے خلاف اپریشن میں تمام غیرقانونی کنڈے ختم کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد حیسکو چیف محمد یعقوب کی ہدایت پر SDO سب ڈویژن گاڑی کھاتہ منظور الٰہی اور لائن سپرٹنڈنٹ محمد توصیف نے الوحید پلازہ کے اطراف غیرقانونی کنڈے مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔