عدالت کا کے ایم سی کو کتوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم

168

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آوارہ کتوں کی بہتات اور ویکسین کی عدم فراہمی کا کیس، عدالت کی کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کو آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت ۔دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کی نس بندی کے لیے ایکشن پلان کا کیا ہوا ؟ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے پی سی ون کی تفصیل جمع کرادی بیرسٹر شہریار کا کہنا تھا کہ ایکشن پلان کی ٹائم لائن بھی جمع کرارہے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ مارچ تک سارا کام مکمل ہوجائیگا ؟ پروجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کام شروع ہوچکا ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ3 ماہ میں بنیادی انفرااسٹرکچر اور مکمل منصوبہ 3 سال میں تیار ہوجائیگا ،عدالت نے محکمہ بلدیات کو ایکشن پلان کے لیے قوانین بنانے اور کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کو آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی عدالت نے فریقین کو ماسٹر پلان کا جائزہ لے کر آئندہ 16دسمبر کوسماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔