حکمران کراچی کواس کاحق دینے کے لیے تیارنہیں، مصطفی کمال

158

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو کسی خیراتی پیکج کے احسان کی ضرورت نہیں ہے بلکہ کراچی کو اسکا جائز حق دینے کی ضرورت ہے۔ کراچی کے مسائل پر حکمرانوں کی جانب سے اعلانات اور اجلاس ضرور ہوتے ہیں لیکن انتہائی افسوسناک امر ہے کہ حکمرانوں نے کراچی کووینٹی لیٹرتک پہنچادیاہے اور ملک کو چلانے والے کراچی کو اس کاحق دینے کے لیے تیارنہیں۔