لینڈگریبرز کے تصادم میں ملوث 7ملزمان گرفتار‘اسلحہ برآمد

260

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )منگھو پیر پولیس نے لینڈ گریبرز کے درمیان ہونے والے تصادم میں ملوث7 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا،جبکہ ملزموںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر پولیس نے علاقے میں چھاپا مارکارروائیوں کے دوران 7 ملزمان زاہد حسین،عبدالجبار، محمد علی،رجب علی، شوکت علی ، عمران علی اور قادر مگسی کو گرفتار کرلیا۔