ـ2سگے بھائیوں سمیت کالعدم تنظیم کے 3کارندے گرفتار

147

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر پولیس نے 2سگے بھائیوںسمیت کالعدم تنظیم کے 3کارندے گرفتار کرلیے،دھماکہ خیزمواد ، بال بیرنگ، 2 دستی بم اورتخریب کاری میںاستعمال ہونے والا سامان برآمد۔پولیس کے مطابق گرفتار دو حقیقی بھائیوں کا تیسرا ساتھیممتاز عرف فرعون اپنے بھائی احمد عرف منا کے ساتھ2017میںسینٹرل جیل سے فرار ہواتھا۔ افغانستان میں ایف سی سے مقابلے میں ممتاز عرف فرعون مارا گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی احمد عرف منا آج بھی مفرور ہے۔ملیر پولیس کو اطلاع ملی کہ اسٹیل ٹائون کے ایک مکان میں دہشت گرد موجود ہیں جو شہر میں تخریب کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارکر شیخ محمد معین الدین ، اس کے چھوٹے بھائی ارباز عرف اریان اور اریب عرف بلال کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم ، 3 ڈیوائس ، 90 گرام دھماکہ خیز مواد ، 1005 بڑے بال بیرنگ ، 25 کلو مختلف سائز کی کیلیں اور دیگر سامان برآمدکرلیا گیاہے۔ملزم معین نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ 2007 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا۔دونوں بھائیوں کو 2013 میں ان کے تیسرے ساتھی احمد عرف منا سمیت سی ٹی ڈی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ ، بھتا خوری اور دیگر وارداتوں میں گرفتار کیا تھا.