جعلی مردم شماری سے کراچی کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا ، ناہید ظہیر

153

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع کورنگی کے تحت حقوق کراچی ریفرنڈم میں خواتین بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہیں۔ اس سلسلے میں حلقہ خواتین کی کارکنان میں زبردست جوش پایا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی خواتین نے گھر گھر جاکر خواتین سے رابطہ کیا اور ان سے حقوق کراچی کے سلسلے میں ووٹ ڈلوائے گئے۔ اس سلسلے میں کوچنگ سینٹرز، جم سینٹر زاور مختلف تعلیمی اداروں میں بھی کراچی حقوق ریفرنڈم کے سلسلے میں ووٹ کاسٹ کیے گئے اور خواتین سے ان کی رائے لی گئی۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین کی ذمے دار محترمہ جاوداں فہیم نے ضلع کورنگی میں واقع الخدمت اسپتال کا دورہ کیا اوراسپتال میں موجود خواتین سے ریفرنڈم کے سلسلے میں رائے لی گئی اور ان کا ووٹ کاسٹ کرایا گیا۔ اس موقع پر ناظمہ ضلع ناہید ظہیرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کراچی ریفرنڈم کا بنیادی مقصد کوٹا سسٹم کا خاتمہ، مہنگی بجلی، ناکارا سیوریج سسٹم کا خاتمہ ،بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بااختیار شہری حکومت مطلوب ہے۔