بچوں کا رسالہ ہمدردنونہال انگریزی میں بھی شائع ہوگا

486

کراچی (پ ر)انگریزی کی اہمیت اور افادیت کا ادراک کرتے ہوئے نئی نسل میں انگریزی زبان کی ترویج کے لیے ہمدرد فائونڈیشن پاکستان نے رسالہ ہمدرد نونہال کو اردو کے ساتھ انگریزی میں بہ یک وقت شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں جمعہ 2اکتوبرکوسہ پہر3بجے ہمدرد ہیڈ آفس بحریہ ٹاؤن ٹاور، طارق روڈ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صحافیوں کو نونہال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔واضح رہے کہ نونہالوں کی کردارسازی اور مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے شہید حکیم محمد سعید نے 1953ء بچوں کے لیے ‘ہمدرد نونہال’ کے نام سے ماہانہ رسالے کی اشاعت شروع کی جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔